Free Christian classic ebooks for you to download:
Browse books now

Multilingual Online Bible


Urdu
Type your search text here






Choose a Bible


Select book or range
Chapter


Urdu, Psalms 113

1    رب کی حمد ہو! اے رب کے خادمو، رب کے نام کی ستائش کرو، رب کے نام کی تعریف کرو۔

2    رب کے نام کی اب سے ابد تک تمجید ہو۔

3    طلوعِ صبح سے غروبِ آفتاب تک رب کے نام کی حمد ہو۔

4    رب تمام اقوام سے سربلند ہے، اُس کا جلال آسمان سے عظیم ہے۔

5    کون رب ہمارے خدا کی مانند ہے جو بلندیوں پر تخت نشین ہے

6    اور آسمان و زمین کو دیکھنے کے لئے نیچے جھکتا ہے؟

7    پست حال کو وہ خاک میں سے اُٹھا کر پاؤں پر کھڑا کرتا، محتاج کو راکھ سے نکال کر سرفراز کرتا ہے۔

8    وہ اُسے شرفا کے ساتھ، اپنی قوم کے شرفا کے ساتھ بٹھا دیتا ہے۔

9    بانجھ کو وہ اولاد عطا کرتا ہے تاکہ وہ گھر میں خوشی سے زندگی گزار سکے۔ رب کی حمد ہو!


Psalms 112    Choose Book & Chapter    Psalms 114


Licensed to Jesus Fellowship. All Rights reserved. (Script Ver 2.0.2)
© 2002-2021. Powered by BibleDatabase with enhancements from the Jesus Fellowship.